Thursday May 2, 2024

شاداب خان نے 4 وکٹیں لے کر بڑا ریکارڈ بھی بنا دیا

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے چار شکار کرکے کینگروز کی کمر توڑ دی۔ شاداب خان نے سیمی فائنل میچ کے دوران اپنے چار اوورز میں 26 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹتا ہو ا نظر آنے لگا۔ شاداب خان کی شاندار باؤلنگ کی نہ صرف سوشل میڈیا صارفین تعریفیں کر رہے ہیں بلکہ کرکٹ ماہرین کی جانب سے بھی ان کی کارکردگی کوسراہا جا رہا ہے۔ میچ کے کمنٹیٹرز کے مطابق شاداب خان نے سیمی فائنل میں جتنی شاندار باؤلنگ کی ہے اتنی آج تک کے کسی بھی ورلڈ کپ میں کوئی بھی باؤلر نہیں کرسکا۔ آج تک کسی باؤلر نے سیمی فائنل میچ میں اتنے کم رنز دے کر چار وکٹیں حاصل نہیں کیں۔ شاداب خان کے چار اوورز اب تک کے تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے سب سے بہترین اوورز ہیں۔

پاکستان رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران دبئی میں سب سے بڑا ہدف دینے میں کامیاب

سیمی فائنل کی پچ رپورٹ پیش کرتے بڑا مسئلہ سامنے آگیا ، وسیم اکرم بھی آئی سی سی کے خلاف کھل کر بول پڑے

یا اللہ خیر ، ورلڈ کپ کے دوران میاں شہباز شریف کی طبیعت ناساز ، افسوسناک خبر

FOLLOW US