Monday January 20, 2025

4 اوورز میں 44 رنز، 3 چھکے لگانے والے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے والے حسن علی پاکستانیوں کے نشانے پر آگئے

دبئی : سیمی فائنل میں انتہائی ناقص باؤلنگ کرنے والے حسن علی نے اہم موقع پر میتھیو ویڈ کا کیچ بھی چھوڑ دیا جس کے باعث گرین شرٹس جیتا ہوا میچ ہار گئے۔ حسن علی نے سمی فائنل میں چار اوورز میں 44 رنز دیے اور کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ حسن علی نے میچ کے 19 ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر میتھیو ویڈ کا کیچ بھی چھوڑ دیا۔ اس کی اگلی ہی تین گیندوں پر ویڈ نے سٹار باؤلر کو لگاتار تین چھکے لگا کر میچ ختم کردیا۔ انتہائی ناقص باؤلنگ اور اہم موقع پر میچ وننگ کھلاڑی کا کیچ چھوڑ کر میچ ہروانے والے حسن علی پاکستانیوں کے نشانے پر آگئے۔ ابھی میچ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ حسن علی کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ پاکستانیوں کی جانب سے حسن علی کو میچ میں شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

یا اللہ خیر ، ورلڈ کپ کے دوران میاں شہباز شریف کی طبیعت ناساز ، افسوسناک خبر

FOLLOW US