Monday January 20, 2025

سیمی فائنل کی پچ رپورٹ پیش کرتے بڑا مسئلہ سامنے آگیا ، وسیم اکرم بھی آئی سی سی کے خلاف کھل کر بول پڑے

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل سے قبل پچ رپورٹ سامنے آگئی جس میں نہ تو پچ دکھائی گئی اور نہ ہی اس کے لوازمات پر بات کی گئی ۔ ڈیل سٹین نے پچ رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ اس پچ پر شاہین آفریدی او ر مچل سٹارک کی گیند سوئنگ ہوئی تو بلے بازوں کے لیے مسئلہ کھڑا کر سکتی ہے ۔ شارٹ لینتھ پر سکور رکے گا لیکن وکٹ نہیں ملے گی ،جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ پہلے گیند بازی کرنا پسند کرے گے۔ پچ رپورٹ دیکھنے کے بعد وسیم اکرم بھڑ ک اٹھے اور کہا کہ آئی سی سی سے یہ سوال کیا جائے کہ یہ کیا پچ رپورٹ دکھائی ہے ، جس میں پچ ہی نہیں دکھائی گئی اور نہ ہی پچ کے بارے میں کچھ بتا یا گیا ہے ۔پھر انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے بیٹھ کر ایسا لگتا ہے کہ پچ آج بلے بازوں کے لیے بہتر ہے۔

یا اللہ خیر ، ورلڈ کپ کے دوران میاں شہباز شریف کی طبیعت ناساز ، افسوسناک خبر

پاک آسٹریلیا سیمی فائنل کا آغاز، بابر اعظم نے پہلے ہی اوور میں شاندار اعزاز حاصل کر لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل لائیو ، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

FOLLOW US