Thursday May 9, 2024

پاکستان رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران دبئی میں سب سے بڑا ہدف دینے میں کامیاب

دبئی: پاکستان رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران دبئی میں سب سے بڑا ہدف دینے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہدف دیے جانے کے بعد دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کا سب سے بڑا اننگ ٹوٹل حاصل کیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے کسی میچ میں کوئی دوسری ٹیم ایک اننگ میں 176 رنز کا مجموعہ حاصل نہیں کر سکی۔ جبکہ تاحال ٹورنامنٹ میں کوئی ٹیم 175 رنز سے زائد کا ہدف بھی حاصل نہیں کر سکی۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سیمی فائنل کی پچ رپورٹ پیش کرتے بڑا مسئلہ سامنے آگیا ، وسیم اکرم بھی آئی سی سی کے خلاف کھل کر بول پڑے

یا اللہ خیر ، ورلڈ کپ کے دوران میاں شہباز شریف کی طبیعت ناساز ، افسوسناک خبر

FOLLOW US