Tuesday January 21, 2025

پاک آسٹریلیا سیمی فائنل کا آغاز، بابر اعظم نے پہلے ہی اوور میں شاندار اعزاز حاصل کر لیا

دبئی : پاک آسٹریلیا سیمی فائنل کا آغاز، بابر اعظم نے پہلے ہی اوور میں شاندار اعزاز حاصل کر لیا، قومی ٹیم کے کپتان اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جا رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پاکستان کی اننگ کا آغاز ہو چکا۔ پاکستانی اننگ کے آغاز کے بعد پہلے ہی اوور میں کپتان بابر اعظم نے شاندار عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بابر اعظم اپنے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے 269 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے سابق اوپنر اور موجودہ پاکستانی بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کے پاس تھا، جنہوں نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 268 رنز بنائے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل لائیو ، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ باہمی ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 23 میچز میں گرین شرٹس نے 13 اور حریف نے 9 جیتے، ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے 3،3 فتوحات حاصل کی ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے گروپس کا انتخاب ٹیموں کی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا گیا ، سپر 12 مرحلے کے گروپ ون میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کیساتھ رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنیوالی بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں موجود تھیں جبکہ سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھی رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنیوالی نممبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کیساتھ ساتھ پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں موجود تھیں ۔

قومی ٹیم نمبر ون نہیں بنتی تو مجھ سمیت سب فلاپ ہیں ہمیں فینز کی توقعات کے مطابق ٹیم بنانی ہے: چیئرمین پی سی بی

FOLLOW US