Tuesday January 21, 2025

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل لائیو ، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 42 رنز بنا لیے ہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعطم کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔آسٹریلیا کے کپتان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں جیسے ہماری ٹیم نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سے مطمئن ہوں ،ٹی ٹوئنٹی گیم میں پاور پلے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ،ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ۔ دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اچھا ہدف دیں اور اس کا دفاع کریں ۔ ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے ، ہمیں کنڈیشنز کا پتہ ہے ،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

قومی ٹیم نمبر ون نہیں بنتی تو مجھ سمیت سب فلاپ ہیں ہمیں فینز کی توقعات کے مطابق ٹیم بنانی ہے: چیئرمین پی سی بی

کیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ فکسڈ تھا، نیوزی لینڈ ہارا ہوا میچ کیسے جیتا؟ شائقین کرکٹ کو چونکا دینےوالی خبر

FOLLOW US