Tuesday January 21, 2025

قومی ٹیم نمبر ون نہیں بنتی تو مجھ سمیت سب فلاپ ہیں ہمیں فینز کی توقعات کے مطابق ٹیم بنانی ہے: چیئرمین پی سی بی

لاہور : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب فلاپ ہیں۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ میں مداحوں کی اہمیت کو سمجھتا ہوں کیوں کہ کرکٹر کو اس کے چاہنے والے ہی بڑا بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فینز کو اب جیت کی امید ہے لہٰذا ہمیں فینز کی توقعات کے مطابق ٹیم بنانی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے ۔

کیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ فکسڈ تھا، نیوزی لینڈ ہارا ہوا میچ کیسے جیتا؟ شائقین کرکٹ کو چونکا دینےوالی خبر

سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر۔اوپنر رضوان اور شعیب ملک کی جگہ کون کھیلے گا؟

FOLLOW US