Tuesday January 21, 2025

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پہلے سیمی فائنل میںنیوزی لینڈ کو ہدف مل گیا معین علی کی نصف سنچری، ڈیوڈ مالان کی عمدہ بلے بازی

شارجہ: ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز جوز بٹلر اور جونی بیئر سٹو نے ٹیم کو 37رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پاور پلے کے آخری اوور میں کین ولیمسن کے شاندار کیچ نے بیئر سٹو کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ جوز بٹلر نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی لیکن اسی سکور پر اش سودھی کی گیند پر بٹلر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ملان کا ساتھ دینے معین علی آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت قائم کی لیکن ٹم ساؤدھی کو چھکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر دوبارہ اسی کوشش میں ملان 41 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

کیا آپ سابق آرمی چیف ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور سابق وزیر داخلہ کیخلاف اقدامات اٹھائیںگے؟عدالت میں وزیراعظم سے صحافیوں کے سخت سوالات، وزیراعظم نے کیا جواب دیا؟

لیام لیونگسٹن 10 گیندوں پر 17 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ معین کیساتھ 40رنز کی شراکت بھی قائم کی، لیونگسٹن اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے، معین علی نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 51رنز کی اننگز کھیلی،انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی، ایڈم ملنے ، اش سودھی اور جیمز نیشم نے 1،1 وکٹ لی۔
میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور انجری کا شکار جیسن روئے کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جیسن روئے انجری کے سبب بقیہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سپر 12 راؤنڈ میں دونوں ٹیموں نے 4، 4 میچوں میں فتح حاصل کی تھی لیکن بہتر اوسط کی بدولت انگلینڈ نے گروپ 1 میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی حکومت خطرے میں، عمران خان کی کابینہ کے صرف تین سے چار فیصد لوگ ان کے ساتھ ہیں، ۔سینئر صحافی کا دعویٰ

پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی نے بھی ویرات کو ہلی کو بڑا جھٹکا دیدیا

FOLLOW US