Tuesday January 21, 2025

وزیراعظم عمران خان کی حکومت خطرے میں، عمران خان کی کابینہ کے صرف تین سے چار فیصد لوگ ان کے ساتھ ہیں، ۔سینئر صحافی کا دعویٰ

لاہور : نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کیا کریں، کیا ان کو نظر نہیں آ رہا کہ چین سے بچے یہاں آ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔شفقت محمود سے کس انداز میں بات کی جائے۔اگر کسی آدمی کا دماغ خراب ہو سکتا ہے تو ٹھیک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بچے رُل گئے ہیں لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،طلباء کو کوئی احساس ہی نہیں۔جن کے دماغ زیادہ خراب ہیں وہ صرف ایک ٹویٹ کی مار ہیں۔اگر آپ سے بنیادی مسئلہ ہی نہیں حل ہو رہا تو استعفیٰ دے دیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت خطرے میں ہے۔وزیراعظم کی کابینہ میں صرف تین چار فیصد ایسے لوگ ہیں جو عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی نے بھی ویرات کو ہلی کو بڑا جھٹکا دیدیا

باقی تمام حکومتی رہنما اپوزیشن پارٹیوں سے رابطے میں ہے۔کل شہباز شریف کا زبردست کھانا ہوا، ملاقاتیں ان کی بھی ہو رہی ہیں، مولانا فضل الرحمن کی بھی ہو رہی ہیں۔بلاول بھٹو کی بھی اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں ہو رہی ہے۔عمران خان اپنی جگہ چھوڑ رہے ہیں اور اب نہیں بہت عرصے سے ایسا کر رہے ہیں۔ ۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور یہ آنے والے دنوں میں ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 11 تاریخ کو جو اجلاس ہو رہا ہے وزیراعظم عمران خان کو اس پر توجہ دینی چاہئیے۔ پی ڈی ایم جس میں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے اجلاس ہو رہے ہیں، کیا وہ لانگ مارچ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟ کیا وہ سنجیدہ ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق تو پی ڈی ایم نومبر کے مہینے میں ہی اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے نتیجے میں حکومت پر ایک کاری ضرب لگائی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کا جولانگ مارچ اور دھرنا تھا اُس وقت ایک ایسی چیز تھی جو آج نہیں ہے۔ اُس وقت نواز شریف کی حکومت کو ایک چیز نے بچایا تھا اور وہ پارلیمنٹ تھی۔ نواز شریف نے فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس مشترکہ طلب کر لیا تھا۔ نواز شریف پارلیمنٹ میں جاتے نہیں تھے لیکن اُس کے وزرا اور مشیران کو پارلیمنٹ کا اندازہ تھا جس پر اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ ان اجلاسوں میں سخت سے سخت تقاریر ہوئی تھیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی ، قومی کرکٹ ٹیم رینکنگ میں کونسی پوزیشن پر آگئی؟ بڑی بڑی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں

ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،، آپ حکم کریں ہم ایکشن لیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی

FOLLOW US