Tuesday January 21, 2025

بے حیائی پھیلانے کا الزام ، جواں سالہ ماڈل کو عبرتناک سزا سنا دی گئی

صنعا: یمن میں جواں سال ماڈل کو بے حیائی پھیلانے کے الزام میں سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی فورسز نے 20 سالہ ماڈل انتصار الحمادی کو فروری میں حراست میں لیا تھا اور ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے انتصار الحمادی کو بے حیائی پھیلانے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ان کے ساتھ دیگر تین خواتین کو بھی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ صنعا شہر کی عدالت میں ماڈل کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس میں ان پر بے حیائی پھیلانے اور منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔انتصار الحمادی کے ساتھ تین خواتین کو بھی پانچ پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے اور دیگر کو تین سال کے لیے جیل بھیجا گیا ہے۔یمنی حکومت کے وزیر اطلاعات نے فیصلے پر رد عمل میں اسے یمنی خواتین کے خلاف حوثیوں کے جرائم کی ایک مثال قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں میٹرو بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی ہو گئے

ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،، آپ حکم کریں ہم ایکشن لیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی

وزیراعظم کی ممکنہ آمد، سپریم کورٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کی اضافی نفری طلب کر لی گئی

FOLLOW US