Sunday November 24, 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، روی شاستری کی چھٹی ،راہول ڈریوڈ کو نیا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص کار کردگی پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری کو تبدیل کر کے راہول ڈریوڈ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کےمطابق پاکستان سے بدترین شکست کے بعد انڈیا کا ہیڈ کوچ تبدیل کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ کو نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ۔راہول ڈریوڈ ٹی20ورلڈ کپ کے بعد ذمہ داری سنبھالیں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈرایوڈ سے دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔

پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی تو قرضے کی قسط ملے گی، 16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں11 روپے 53 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈین کرکٹ ٹیم تاحال اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے، پاکستان سے بدترین شکست کھانے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی با آسانی ہندوستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا ،آج بھارتی ٹیم افغانستان کے ساتھ میچ کھیل رہی ہے اور پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے افغانستان کو 211 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے،سیمی فائنل تک ٹیم انڈیا کی رسائی کا دارومدار اپنے بقیہ تمام میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیموں کے میچوں کے نتائج پر منحصر ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی گھی اور تیل کی قیمت بڑھ گئی

’پیٹرول کی قیمت کو بڑھا ناہو گا ‘ ویلفیئر پروگرام دیتے ہوئے وزیراعظم نے تشویشناک بات کردی

FOLLOW US