Sunday January 19, 2025

وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی گھی اور تیل کی قیمت بڑھ گئی

اسلام آباد: گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ اضافہ مختلف برانڈز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق مختلف برانڈز کے وہ گھی اور خوردنی تیل جو یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہیں ان کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر خوردنی تیل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے آٹے ،گھی اور دال پر سبسڈی کا اعلان کیا ہے ۔

’پیٹرول کی قیمت کو بڑھا ناہو گا ‘ ویلفیئر پروگرام دیتے ہوئے وزیراعظم نے تشویشناک بات کردی

پاکستانی نوجوان نے جیل میں برطانوی خاتون پولیس افسر کو پھنسا لیا،دونوں کی بوس و کنار کی تصاویر اور ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا

محمد رضوان کی پریس کانفرنس کے بعد نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

FOLLOW US