Sunday January 19, 2025

’پیٹرول کی قیمت کو بڑھا ناہو گا ‘ ویلفیئر پروگرام دیتے ہوئے وزیراعظم نے تشویشناک بات کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمت کو بڑھانا ہو گا ،بھارت میں پیٹرول ڈھائی سو روپے لیٹر مل رہا ہے ۔ قوم سے خطاب میں ریلیف پیکج دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت سو فیصد تک بڑھی اور 42ڈالر سے 85ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 33فیصد اضافہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت میں پیٹرول کی قیمت ڈھائی سو روپے ،بنگلہ دیش میں دو سو روپے جبکہ پاکستان میں 138روپے فی لیٹر ہے ،ہم نے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز میں کمی کی تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پیٹرول کی قیمت کو بڑھانا ہو گا ،اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو پھر خسارہ بڑھ جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی واقعی ایک مسئلہ ہے لیکن یہ عالمی مسئلہ ہے ،بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک سال کے دوران پچاس فیصد تک مہنگائی بڑھی جبکہ پاکستان میں مہنگائی نو فیصد ہے ،ترکی میں انیس فیصد مہنگائی ہے ،امریکہ میں بھی مہنگائی بڑھی۔

پاکستانی نوجوان نے جیل میں برطانوی خاتون پولیس افسر کو پھنسا لیا،دونوں کی بوس و کنار کی تصاویر اور ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا

محمد رضوان کی پریس کانفرنس کے بعد نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

FOLLOW US