Sunday January 19, 2025

محمد رضوان کی پریس کانفرنس کے بعد نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

ابوظہبی: نمیبیا کے خلاف 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پانے والے محمد رضوان کی پریس کانفرنس کے بعد عشاء کی نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ شروع میں کنڈیشن بہت مشکل ‏تھی بابرکےساتھ پلان کیا تھا جتنا ہو سکے لمبا لے کر جائیں۔ نہوں نے کہا کہ شروع میں مشکل تھا نمیبیا کی ٹیم نےاچھی بولنگ کی، ہٹنگ نہیں ہورہی تواس کامطلب ہےآپ ‏کا وقت آتا ہے جب وقت آیا تو اس کےبعد ہٹنگ بھی ہوئی ۔ وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ محمد حفیظ نے چارج کیا تو مومینٹم بنا پھر ہٹنگ کی اور کامیاب رہے۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں ہم اپنی پوری محنت کر رہے ہیں باقی ‏سب اللہ پر ہے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں محمد رضوان کو پریس کانفرنس کے بعد اسی کمرے میں عشاء کی نماز ادا کرتے بھی دیکھا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا۔

منشیات کیس، شاہ ر خ خان کی منیجر پوجا دلدانی نے آریان خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے کتنے پیسے کس کو دیئے تھے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

انا للہ وانا الیہ راجعون اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم علاقے میں اانتہائی افسوسناک حادثہ، 23افراد جاں بحق ، اضافے کا خدشہ

FOLLOW US