Sunday January 19, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم علاقے میں اانتہائی افسوسناک حادثہ، 23افراد جاں بحق ، اضافے کا خدشہ

راولا کوٹ : آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولا کوٹ کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں جاگری۔ اس دلخراش حادثے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اس خوفناک حادثے سے متعلق بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ منجھاڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گری۔ امدادی کارروائیوں میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرعبد القیوم نیازی نے حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا اورانتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریسر سلمی خان کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان کچلے گئے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021کےسیمی فائنل میں پہنچتے ہی قومی ٹیم دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

پوری قوم کا انتظار ختم ، مشکل وقت گزر گیا، وزیراعظم عمران خان کونسی بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

FOLLOW US