Sunday April 28, 2024

منشیات کیس، شاہ ر خ خان کی منیجر پوجا دلدانی نے آریان خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے کتنے پیسے کس کو دیئے تھے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

ممبئی : شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں جیل سے تو باہر آ گئے ہیں لیکن اس کیس میں تنازعات بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں اور ہر روز نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں ۔ بھارتی ویب سائٹ ” ای ٹائمز “ کی رپورٹ کے مطابق کیس کے گواہ پربھارکر سائل کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں ایک شخص ’ سیم ڈی سوزا ‘ کابھی ذکر کیا گیاہے ، نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیاہے کہ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دلدانی نے آریان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے پیسے ادا کیئے تھے لیکن جب انہیں احساس ہوا کہ جووہ چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں ہے تو پیسے واپس کر دیئے گئے تھے ۔ پیشے کے لحاظ سے کاروباری شخص ڈی سوزا نے مبینہ طور پر کہا کہ شاہ رخ خان کی منیجر نے کیس کے ایک گواہ ” کے پی گوساوی “ کو پچاس لاکھ روپے ادا کیئے تھے ، لیکن جب اسے پتا چلا کہ گوساوی ایک دھوکے باز ہے تو اس نے مبینہ طور پر پیسے پوجا دلدانی کو واپس کرنے کیلئے کہا ۔

انا للہ وانا الیہ راجعون اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم علاقے میں اانتہائی افسوسناک حادثہ، 23افراد جاں بحق ، اضافے کا خدشہ

اپنے بیان حلفی میں سائل نے مبینہ طور پر کہاہے کہ گوساوی، پوجا دلدانی اور سیم ڈی سوزا کی ملاقات تین اکتوبر کو ہوئی، ایک شخص گاڑی میں آیا اور اس نے سائل کو دو بیگ پکڑائے ، جسے وہ ڈی سوزا کے پاس ایک فائیو سٹار ہوٹل میں لے گیا ،سیم ڈی سوزا نے پیسوں کی گنتی کی اور کہا کہ اس میں صرف 38 لاکھ روپے ہیں ۔ بیان حلفی میں کہا گیاہے کہ سائل نے دعویٰ کیا کہ اس نے گوساوی اور دیگر کی گفتگو سنی جو کہ 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے پر مشاورت کر رہے تھے جن میں سے 8 کروڑ روپے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے کو دیئے جانے تھے ۔ سمیر واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت اسی کیس میں ویجی لینس ٹیم تحقیقات کر رہی ہے ۔ ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سیم ڈی سوزا نے کہا کہ شدید گالم گلوچ اور دباﺅ کے بعد ہم نے گوساوی سے 38 لاکھ روپے واپس حاصل کر لیے باقی ہم نے خود اکھٹے کیئے اور پوجا دلدانی کو واپس کر دیئے ، ہمیں سمجھ آگئی تھی کہ گوساوی دھوکے باز ہے ۔ یاد رہے کہ آریان خان کو منشیات کیس میں تین اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں 28 اکتوبر کو ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد وہ 30 اکتو بر کو واپس گھر لوٹے۔

ریسر سلمی خان کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان کچلے گئے

پوری قوم کا انتظار ختم ، مشکل وقت گزر گیا، وزیراعظم عمران خان کونسی بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

FOLLOW US