Sunday January 19, 2025

ریسر سلمی خان کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان کچلے گئے

اسلام آباد : ریسر سلمی خان کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان کچلے گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ گزشتہ روز سیکٹر ایف الیون مرکز کے نزدیک پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مقامی پولیس نے جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ ضلع لکی مروت کی سلمیٰ خان مروت نے قومی سطح پر ہونے والی چکوال 4×4 جیپ ریلی جیت کر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی پہلی تیز ترین ایڈونچر سپورٹس ڈائیور کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ سلمیٰ خان مروت اس سے قبل بلوچستان میں قومی سطح پر ہونیوالی حب ریلی میں خواتین کیٹیگری میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر چکی ہیں جبکہ رواں سال خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ہونے والی سالانہ انڈس واٹر کراس ریلی میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر چکی ہیں، وہ 2018ء میں گلگت، اسکردو میں ہونیوالی سرفرنگہ جیب ریلی میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021کےسیمی فائنل میں پہنچتے ہی قومی ٹیم دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

سلمیٰ خان کچھ عرصے سے وہ اسلام آباد میں فیملی کیساتھ رہائش پذیر ہیں اورموٹر سپورٹس کیساتھ ساتھ ایک یونیورسٹی سے گریجوایشن کر رہی ہیں۔ رواں سال جنوری میں صوابی میں اندس واٹر کراس جیب ریلی میں بھی سلمی خان مروت نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 30 ڈارئیورز نے حصہ لیا تھا جن میں 4 خواتین بھی شامل تھیں۔ سلمی خان مروت کا کہنا ہے کہ نادر مگسی میرے فیورٹ آف روڈ جیب ڈائیور ہیں۔

پوری قوم کا انتظار ختم ، مشکل وقت گزر گیا، وزیراعظم عمران خان کونسی بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

حکومت سے ناراض ہونے والے بہت سے اراکین ن لیگ سے رابطے میں ہیں، محمد زبیر کا دعویٰ

FOLLOW US