Sunday May 5, 2024

حکومت سے ناراض ہونے والے بہت سے اراکین ن لیگ سے رابطے میں ہیں، محمد زبیر کا دعویٰ

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سے ناراض ہونے والے بہت سے اراکین مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں اور مناسب وقت میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ بھی کچھ ایسی جماعتیں ہیں جو حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف سے پہلے ہی روٹھے ہوئے ہیں، وہ جمپ مارنے کے لیے تیار ہیں۔ بات صرف رابطوں کی نہیں ہے کیونکہ رابطوں میں تو رہتے ہی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ جی این این کے پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدہ میں وزیر داخلہ شامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں کہ کالعدم جماعت بھارت سے فنڈنگ لیتے ہیں، اس کے بعدحکومتی وزرائ اپنے بیان سیپیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

وزیراعظم اب کسی کو پلاٹ نہیں دے سکیں گے، وزیراعظم عمران خان نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا

محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حوالے سے بہت سے لوگ کنفیوڑن کا شکار ہیں ، مریم نواز کا مؤقف جارحانہ ہے، ہمیں 2018ئ کے الیکشن میں پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، میاں شہبازشریف کی نظر میں مفاہتی طریقہ بہتر ہے، اب بات چیت سے نہیں عوام کے پاس فیصلہ چلا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ و بربادہوچکی ہے، اب حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی ، ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے، 6 اکتوبر کیبعد کی صورتحال سے حالات بدل چکی ہے، میاں نوازشریف کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں، ہم جوڑ توڑ کرکیحکومت میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کے ناراض اتحادی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں موجود لوگوں میں قابلیت نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان میں تو کسی قسم کی قابلیت نہیں ہے۔ یہ لوگ کہتیہیں ہم نے مصنوعی طور پر مہنگائی کنٹرول کی تھی، حکومت کو چاہئیے کہ مصنوعی طور پر ہی مہنگائی کنڑول کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیب آرڈیننس سے کوئی فائدہ نہیں لیں گے، جو حکومت میں لوگ ہیں یہ نیب آرڈیننس کا ضرور فائدہ لیں گے۔

علی ظفر اور فواد خان ہمیں دے دواور ہمارا یہ کھلاڑی تم لے لو، بھارتیوں نے مطالبہ کرنا شروع کر دیا

9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا چوری ہونے کی خبریں ، سٹیٹ بینک نے میدان میں آتے ہوئے واضح اعلان کردیا

FOLLOW US