Sunday January 19, 2025

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021کےسیمی فائنل میں پہنچتے ہی قومی ٹیم دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان نہ صرف رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے بلکہ مجموعی طور پر پاکستان پانچویں بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔پاکستان پانچ مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ پانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان 2007، 2009، 2010، 2012 اور اب 2021 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے تاہم ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز اسے صرف ایک بار 2009 میں حاصل ہوا جب یونس خان کی قیادت میں قومی ٹیم نے کپ اٹھایا تھا۔

پوری قوم کا انتظار ختم ، مشکل وقت گزر گیا، وزیراعظم عمران خان کونسی بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

حکومت سے ناراض ہونے والے بہت سے اراکین ن لیگ سے رابطے میں ہیں، محمد زبیر کا دعویٰ

وزیراعظم اب کسی کو پلاٹ نہیں دے سکیں گے، وزیراعظم عمران خان نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا

FOLLOW US