Tuesday January 21, 2025

شعیب اختر سے بدتمیزی پر ڈاکٹر نعمان نیاز آف ایئر ، پی ٹی وی سپورٹس پر پروگرام ” گیم آن ہے “ کی میزبانی اب کون کر رہاہے ؟ جانئے

لاہور : قومی ہیرو اور دنیا کے فاسٹ ترین باولر شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے معاملے پر پی ٹی وی نے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو تحقیقات مکمل ہونے تک آف ایئر کر دیاہے جس کے بعد پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے میزبانی کے فرائض ثناءمیر اور ڈیوڈ گروور کو سونپ دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر کیئے جانے والے سلوک پر تمام پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک زبان ہو گئے ہیں اور انہوں نے کافی غم و غصے کا اظہار بھی کیا ، جس کے بعد اب تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کی سابق مایہ ناز کپتان ثناءمیر اور ڈیوڈ گروور کو میزبانی کے فرائض دیئے گئے ہیں ۔جسے وہ بخوبی نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

علما کے اعتراض پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کو میٹنگ سے باہر نکال دیا گیا

پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اُڑا لی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

“ہمسایہ ملک نے نواز شریف کو بلوچستان سے متعلق منفی پراپیگنڈا کرنے کا ٹاسک سونپا ” حکومت نے بڑا الزام عائد کردیا

FOLLOW US