Tuesday January 21, 2025

“ہمسایہ ملک نے نواز شریف کو بلوچستان سے متعلق منفی پراپیگنڈا کرنے کا ٹاسک سونپا ” حکومت نے بڑا الزام عائد کردیا

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبا زگل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر الزام عائد کیا ہے کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے ان کو بلوچستان سے متعلق منفی پراپیگنڈا کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے میں بد ترین شکست کے بعد ہمسائیہ ملک نے نئی چال چلی ہے ، گزشتہ ہفتے لندن میں ایک ملاقات میں نواز شریف کو بلوچستان سے متعلق منفی پراپیگنڈا کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔ شہباز گل نے کہا کہ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے پہلے ٹویٹ کیا پھر ڈلیٹ کیا پھر دوبارہ ٹویٹ کیا گیا۔

FOLLOW US