Tuesday January 21, 2025

پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اُڑا لی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پشاور: پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اُڑا لی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھتیجے احد خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پشاور میں پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیئربخاری نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران پرویزخٹک کے بھتیجے احد خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔نیئر بخاری نے احد خٹک کو پارٹی پرچم گلے میں پہنایا۔اس موقع پر احد خٹک کا کہنا تھاکہ آصف زرداری سمیت تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوا۔نیئر حسین بخاری کا کہنا تھاکہ بلاول سمیت تمام نوجوان قیادت اب ملک کو چلانے جارہی ہے، کنٹونمنٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

“ہمسایہ ملک نے نواز شریف کو بلوچستان سے متعلق منفی پراپیگنڈا کرنے کا ٹاسک سونپا ” حکومت نے بڑا الزام عائد کردیا

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے پرویز خٹک کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز خٹک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں کبھی کوئی دوسری مرتبہ اقتدار میں نہیں آیا۔میں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خیبرپختونخواہ میں جو کارکردگی دکھائی اُس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف 2018ء کے عام انتخابات میں خیبرپختونخواہ میں دوسری مرتبہ نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ مرکز میں بھی خیبرپختونخواہ کی وجہ سے ہی وفاق میں حکومت بنی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کا ماننا ہے کہ جو اُن کی سیاسی قابلیت تھی اور جس طرح انہوں نے نتائج دئے تھے اسی طرح مجھ سے کام لیا جاتا ۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پرویز خٹک اراکین اسمبلی اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دی گئی کھانے کی دعوتوں میں شریک ہوتے ہیں اور ایسے ہی ایک کھانے میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری روایات اور رواج نہیں ہیں کہ جن کو کمزور دیکھیں تو اُن کو چُھرا گھونپیں لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان مجھے خود فارغ کر دیں اور پارٹی سے نکال دیں۔

آریان کی ضمانت کون سی معروف ترین ادکارہ نے دی ۔ مداحوں کیلئے بڑی خبر

FOLLOW US