Tuesday January 21, 2025

شاہد آفریدی کی بیٹی کی ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے، ویڈیو میں ایک کمسن بچی ان سے پوچھ رہی ہے کہ آپ شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں ناں، جواب میں وہ کہہ رہی ہے کہ میں ان کی بہن ہوں۔تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی کی بیٹی انشا آفریدی کی ایک مزاحیہ ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ میچ کے بعد سٹیڈیم میں موجود ہیں جبکہ ان کی دوسری چھوٹی بہن بھی ہمراہ ہے، شیئر کی گئی ویڈیو پرانے کسی میچ کی ہے جس میں شائقین بھی سٹیڈیم میں گھوم رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی نے آفریدی کی بیٹی سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں؟

پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اُڑا لی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

جس پر وہ مسکرا کر پہلے جواب دیتی ہے کہ نہیں ان کی بہن ہوں لیکن فوراً ہی وہ اپنے لفظ درست کرتے ہوئے مسکرا کر کہتی ہے کہ نہیں ان کی بیٹی ہوں۔علاوہ ازیں ویڈیو میں آفریدی کی بیٹی کو اپنے نام بتانے کے دوران بھی مذاق کرتے دیکھاجا سکتا ہے، پہلے وہ بچی کو اپنا نام انشا بتاتی ہے، پھر احمد جس پر بچی اصرار کرتی ہے کہ نہیں آپ اپنا ٹھیک نام بتائیں جواب میں آفریدی کی بیٹی کہتی ہے میرا نام علی ہے۔شاہد آفریدی کی اس مزاحیہ ویڈیو کو دیکھ کر صارفین بھی مسکراتے ہوئے ملے جلے کمنٹس کررہے ہیں جبکہ انشا آفریدی کے اس مزاحیہ انداز کو سراہا اور ان کی اس اداکاری سے متاثر بھی ہورہے ہیں۔

“ہمسایہ ملک نے نواز شریف کو بلوچستان سے متعلق منفی پراپیگنڈا کرنے کا ٹاسک سونپا ” حکومت نے بڑا الزام عائد کردیا

FOLLOW US