Wednesday January 22, 2025

جوکام رونالڈ ونے کیاتھاوہی کام آسٹریلوی کرکٹر نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کرڈالا؟ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے میچ میں 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا اسٹائل کاپی کرتے ہوئے وہی بننے کی کوشش کر دی۔وارنر نے پریس کانفرنس شروع ہوتے ہی اپنے سامنے بڑی کوکا کولا کی بوتلیں میز سے اٹھا کر نیچے کر دیں اور کہا کہ کیا میں انہیں ہٹا سکتا ہوں؟لیکن آفیشل کی مداخلت پر وارنر نے کوکا کولا کی بوتلیں واپس رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کرنا رونالڈو کیلئے ٹھیک ہے تو میرے لیے بھی ٹھیک ہے۔یاد رہے کہ مشہور فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کپ 2020 کے دوران پریس کانفرنس میں سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا دی تھیں اور یہ معاملہ پوری دنیا میں زیر بحث آیا تھا۔واضح رہے کہ کوکا کولا کمپنی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے اسپانسرز میں شامل ہے اگر اس بار بھی اس طرح بوتلوں کو ہٹا دیا جاتا تو خیال کیا جا رہا تھا کہ کمپنی کو پھر بڑے نقصان کا خدشہ تھا۔

جب سے شادی ہوئی مریم نواز کو وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں

کالعدم جماعت کے سربراہ کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قومی سلامتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

تحریک انصاف کو تاریخی بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین رہنما پیپلزپارٹی کو پیارا ہو گیا

FOLLOW US