Wednesday January 22, 2025

جب سے شادی ہوئی مریم نواز کو وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ میں مریم نواز کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب سے شادی ہوئی مریم نواز کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے مریم نواز کو قابل لیڈر قرار دیتے ہوئے سوال کیاکہ اس سے زیادہ بہادر اور قابل کوئی لیڈر آپکے پاس ہے تو بتاؤ ،اللہ نے مریم نواز کو مردوں سے بھی زیادہ قوت دی ہوئی ہے۔ وہ مردوں سے زیادہ آئین اور قانون کی بلادستی کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں۔انہوں نے سیاست کا ہر دور دیکھا ہے۔وہ مشرف کے خلاف تحریک میں تھی،انہوں نے جیل میں بھی وقت گزارا۔اللہ نے لوگوں کو مریم نواز جیسی بہادر لیڈر سے نواز ہے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان نے مزید کہا کہ جنید صفدر کی شادی دسمبر میں شیڈول ہے لیکن ہوسکتا دسمبر تک الیکشن کا اعلان ہوجائےاور ہمیں جنید کی شادی آگےکرنی پڑے ۔ اس سے قبل۔ 13 اکتوبر 2021ء کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا

کالعدم جماعت کے سربراہ کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قومی سلامتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

کہ یہ اختیار آرمی چیف کا ہی ہے اُن کو بہتر علم ہے کہ کونسا افسر کس اہلیت کا ہے اور اُسے کدھر لگانا ہے۔ وزیراعظم کا کام توثیق کرنا ہے ایشو نہیں بنانا چاہیے تھا۔اس معاملے کو میڈیا پر نہیں لانا چاہئیے تھا۔آرمی چیف جہاں سمجھتے ہیں کہ اس افسر کو اس بارڈر پر ہونا چاہئیے وہاں بھیجتے ہیں۔ خواہ مخواہ معاملے کو ایشو نہ بنایا جائے۔وزیراعظم کا اختیار نہیں وہ اداروں میں گھسیں،وزیراعظم دیکھیں آٹے اور پٹرول کی قیمت کہاں تک پہنچ گئی ہے۔فوج کی تعیناتی میں مداخلت کرنا وزیراعظم کا اختیار نہیں۔گریڈ 21 ، 22 کے افسران کا ٹرانسفر وزیراعظم کا کام نہیں۔

تحریک انصاف کو تاریخی بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین رہنما پیپلزپارٹی کو پیارا ہو گیا

کم عمر ن لیگی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو کی فرانزک رپورٹ جاری ، ویڈیو اصلی تھی یا جعلی ؟ لیگی کارکنان کیلئے حیران کن خبر

FOLLOW US