Wednesday January 22, 2025

آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ ملی، اگر پرسوں تک کامیاب نہ ہوئے تو پھر کتنے دن مزید جیل میں رہنا پڑے گا؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان آج بھی منشیات کیس میں ضمانت حاصل کرنے سے محروم رہے۔ بمبئی ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر سماعت کل دن ڈھائی بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے کل کی طرح آج بھی آریان خان منشیات کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔ بمبئی ہائیکورٹ کے جسٹس نتن سامبرے پر مشتمل سنگل بینچ آریان خان، ارباز مرچنٹ اور مون مون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اگر آریان خان کل یا پرسوں (جمعہ) تک ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں 15 نومبر تک جیل میں ہی رہنا پڑے گا کیونکہ یکم نومبر سے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی چھٹیاں شروع ہوجائیں گی جو 12 نومبر تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد 13 اور 14 نومبر کو ہفتہ، اتوار کی چھٹی ہوگی جس کے باعث آریان خان کے کیس کی سماعت 15 نومبر کو پیر کے روز ہوگی۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار800 روپے کی کمی ہوگئی

وزیرداخلہ کا پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کراچی کی طرز پر آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو تعینات کررہے ہیں

وقار یونس نے رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

FOLLOW US