Wednesday January 22, 2025

محمد حفیظ نے فتح پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نام کردی

شارجہ : ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہینوں کی کیویز کے خلاف شاندار فتح نے تمام سیکیورٹی ایشوز حل کردیے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے یہ زبردست فتح پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نام کردی۔ محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد ایک ٹویٹ میں قومی ٹیم کی سیلفی شیئر کی اور کہا کہ وہ یہ جیت پاکستان کی تمام سیکیورٹی فورسز کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح سخت محنت کی تو انشاء اللہ ورلڈ کپ ہمارا ہوگیا، پاکستان زندہ باد۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پارٹی چھوڑ دی

FOLLOW US