Wednesday January 22, 2025

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پارٹی چھوڑ دی

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ دی۔ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجے احد خٹک نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں کیا۔ وہ کچھ عرصہ سے پی ٹی آئی سے ناراض تھے ۔ انہوں نے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار کی مخالفت کی تھی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیاقت خٹک اور احد خٹک پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کچھ روز پہلے احد خٹک نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی تھی۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے

نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ﷺکا حلف بھی شامل ، پنجاب اسمبلی نے قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی

نئے ڈی جی آئی ایس آئی نے پاک فوج میں کن اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے ؟ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سے متعلق اہم باتیں

FOLLOW US