Saturday May 18, 2024

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے

شارجہ : ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی۔ شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر شاندار پہلا اوور کرتے ہوئے کوئی رن نہ دیا تاہم اس کے بعد اوپنرز ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا 36 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ چھٹے اوور میں کپتان بابراعظم فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو باؤلنگ پر لائے اور انہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے دوسری ہی گیند پر گپٹل کو بولڈ کردیا جنہوں نے 17 رنز بنائے۔ نویں اوور کی پہلی گیند پر مچل نے عماد کو چھکا مارا لیکن اگلی ہی گیند پر دوبارہ چھکا مارنے کی کوشش میں فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، مچل نے 27 رنز بنائے۔

نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ﷺکا حلف بھی شامل ، پنجاب اسمبلی نے قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی

نیوزی لینڈ نے جیمز نیشم کو ترقی دی لیکن محمد حفیط نے انہیں چلتا کردیا۔ حسن کی ڈیریکٹ تھرو پر 25 رنز بنانے والے کیوی کپتان ولیمسن رن آؤٹ ہو گئے۔ شاداب کے ایک اوور میں ڈیون کونوے نے تین چوکے لگا کر سکور کو 90 تک پہنچایا لیکن اگلے اوور کی پہلی گیند پر حسن کی ڈیریکٹ تھرو پر 25 رنز بنانے والے کیوی کپتان ولیمسن رن آؤٹ ہو گئے۔ حارث رؤف کو چھکا لگانے کی کوشش میں 27 رنز بنانے والے ڈیون کونوے باؤنڈری پر بابر کو کیچ دے بیٹھے۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی نے پاک فوج میں کن اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے ؟ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سے متعلق اہم باتیں

FOLLOW US