Monday January 20, 2025

کیا ر وہت شرما زخمی ہو گئے ،وارم اپ میچ میں وہ بغیر آوٹ ہوئے پویلین کیوں لوٹے ؟ جانئے

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وار م اپ میچ میں روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیااور پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41گیندوں پر60سکور بنائے ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ روہت شرما اپنی ٹیم کو جیت کی طرف لے کر جا رہے تھے تب اچانک انہیں پویلین واپس بلا لیا گیا اور وہ بغیر آوٹ ہوئے پویلین لوٹ گئے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے روہت شرما کو پویلین واپس بلانے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ ہاردک پانڈیا کو موقع دیا جا سکے،روہت شرما زخمی ہو کر پویلین نہیں لوٹے بلکہ ہاردک پانڈیا کی وجہ سے گراﺅنڈ سے باہر آئے ۔ وارم اپ میچ میں فارم میں بیٹر کو پویلین واپس بلانے کی یہ حکمت عملی کرکٹ میں استعمال ہونے والی ایک عام مشق ہے چونکہ وارم اپ میچز بینچ کی طاقت کو جانچنے کے لیے کھیلے جاتے ہیں ، مختلف کمبی نیشنز آزمائیں جا سکیں اور زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کس چیز کے شیدائی نکلے،2دن کی چھٹی کیوں لے لی؟جان کرآپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

ایک بلے باز کرکٹ میں “ریٹائرڈ ہرٹ” تب ہوتا ہے جب وہ چوٹ یا کسی اور وجہ سے پویلین واپس آتا ہے۔ آج شرما کے معاملے میں ، انہوں نے “ریٹائرڈ ہرٹ” کے طور پر گراو¿نڈ نہیں چھوڑا بلکہ “ریٹائرڈ آو¿ٹ” تھا اس کا مطلب ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر باہر چلے گئے اور ضرورت پڑنے پر بھی بیٹنگ نہیں کریں گے۔

نجی تعلیمی اداروں کے ٹیچرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان

FOLLOW US