Monday January 20, 2025

نجی تعلیمی اداروں کے ٹیچرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان

کراچی : نجی تعلیمی اداروں کے ٹیچرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر، سندھ حکومت کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبے کے تمام نجی تعلیمی اداروں پر لازم کر دیا گیا ہے کہ ان اداروں میں ملازمت کرنے والے ٹیچرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے ادا کرنا ہو گی۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ایسے ادارے جہاں ملازمت کرنے والے ٹیچرز کو 25 ہزار روپے سے کم تنخواہ دی جائے گی، ان اداروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی کہا ہے کہ جو کم تنخواہ دے گا اس ادارے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، تمام چیزوں کی قیمتوں میں ڈبل سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔

ایک ہی دن میں سونے کی بڑی چھلانگ، 2500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت اتنی زیادہ کہ پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ نہیں ہورہا، ہم نے بجٹ میں اس وقت کی مہنگائی کے مطابق کم سے کم تنخواہ 25 ہزار رکھی جس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ یہ بھی کم تنخواہ ہے، 25 ہزار تنخواہ پر کچھ لوگ عدالت گئے جہاں ہمارے حق میں فیصلہ آیا، عدالت نے کہا کہ کم سے کم تنخواہ صوبائی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھی کچھ خامیاں تھیں ہم مانتے ہیں، کابینہ میں مہنگائی کے اثرات اور بوجھ پر بھی بات ہوئی ہے، کابینہ میں فیصلہ ہوا ہے کہ 25 ہزار تنخواہ کا فیصلہ قائم رہے گا، متوسط طبقے کے لوگ بھی بنیادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک صوبے کے آئینی سربراہ اپنے صوبے کی بات نہیں کرتے ہیں، یہ لوگ حقیقت پر بات کرنے کی بجائے پروپیگنڈے پر بات کرتے ہیں، یہ لوگ میڈیا کو دبانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیچرز کی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ لئے تھے، سندھ کابینہ نے ٹیچرز کیلئے اس سے پہلے 55 فیصد پاسنگ ماسک رکھے تھے، آج وزیر تعلیم نے سندھ کابینہ میں نظر ثانی کی درخواست دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی آپ کا ذاتی ملازم نہیں، سابق جرنیل نے وزیراعظم عمران خان کو کھری کھری سنا دیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑ گئی

بریکنگ نیوز! آریان خان کی گھر جائیں گے یا دوبارہ جیل میں؟ درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

FOLLOW US