Sunday January 19, 2025

ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں اہم تبدیلیاں، کن کھلاڑیوں کو باہر کردیا گیا؟

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلیاں کردیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ سے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ شاہنوار دھانی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بلے باز خوش دل شاہ کی جگہ پر بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔خوش دل شاہ کو بطور ریزو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ لے جایا جائے گا۔ ورلڈ کپ سکواڈ میں سابق کپتان محمد حفیظ کی شمولیت بھی غیر یقینی ہوگئی ہے۔ اعظم خان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلے باز حیدر علی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بیٹر صہیب مقصود کی سکواڈ میں شمولیت کو ان کی فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ زلزلہ شہری مزید خوف میں مبتلا ہو گئے

’’ ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں اور وہ مجھے ۔‘‘ مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

ایف35طیاروں کی ڈیل میں ناکامی ، ترکی ایف16 خریدنے کے لیے کوشاں

FOLLOW US