Monday November 25, 2024

بلوچستان میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ زلزلہ شہری مزید خوف میں مبتلا ہو گئے

ہرنائی : بلوچستان میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ زلزلہ، تباہ حال ضلع ہرنائی دوبارہ زلزلے سے لرز گیا، شہری مزید خوف میں مبتلا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چند ہی گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تباہ کن زلزلے کا سامنا کرنے والے تباہ حال ضلع ہرنائی میں رات گئے دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے پہلے سے ہی پریشان حال شہری مزید خوف کا شکار ہو گئے۔ اس سے قبل ضلع سبی اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران شہری مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

آئی پی ایل کے میچ میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی نے لڑکی کو گھٹنوں پر بیٹھ کر پرپوز کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنامی میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ ضلع ہرنائی کے علاوہ کوئٹہ، سبی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔ پہلے زلزلے کے بعد گزشتہ روز بلوچستان میں آفٹس شاکس آنے کا سلسلہ بھی جاری رہا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئے۔ شہری زلزلے سے متاثرہ اپنے مکانات اور دکانوں کی مرمت کرنے اور گرے ہوئے ملبے اٹھانے میں مصروف ہیں، کئی متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔زلزلے کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کرتے اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف دکھائی دیئے۔بعض علاقوں میں زلزلہ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے ابھی تک امداد نہیں ملی ہے۔

’’ ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں اور وہ مجھے ۔‘‘ مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

ایف35طیاروں کی ڈیل میں ناکامی ، ترکی ایف16 خریدنے کے لیے کوشاں

FOLLOW US