Saturday May 4, 2024

پنڈور ا لیکس ، گلو کارہ شکیرا اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی پھنس گئے

ممبئی :انٹر نیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے )نے پینڈورا پیپرز دنیا کے سامنے رکھ دئیے ہیں جس میں 700پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے رہنماﺅں اور دیگر معروف شخصیات کے نام شامل ہیں ۔ پنڈورا پیپرز کی تحقیقات آف شور کمپنیوں ، پوشیدہ بینک اکاو¿نٹس ، نجی جیٹ ،نجی کشتیاں اور محلات سمیت دیگر مہنگے اثاثوں کے خفیہ مالکوں کو بے نقاب کرتی ہے ۔ اس تحقیقات میں حکومتوں کو دستیاب معلومات سے زیادہ ڈیٹا ہے ۔خفیہ دستاویزات کے ذریعے غیر ملکی اثاثوں سے منسلک افراد میں بھارت کے کرکٹ سپر سٹار سچن ٹنڈولکر ، پاپ میوزک سٹار شکیرا اور سپر ماڈل کلاڈیا شیفر شامل ہیں ۔

’وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانا چاہتی ہوں ‘ وینا ملک نے ’معصومانہ‘ خواہش کا اظہار کردیا

بھارت کے سابق کپتان و کرکٹ سچن ٹنڈولکر اور معروف گلوکارہ بھی آف شور کمپنیوں کی مالک نکلیں۔آئی سی آئی جی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی تمام انوسٹمنٹس قانونی طور پر کی گئی ہیں اور اس پر ٹیکس بھی ادا کیا گیا ہے۔دوسری جانب شکیرا کے وکیل نے کہا ہے کہ گلوکارہ کی تمام کمپنیاں منظور شدہ ہیں، جب کہ وہ باقاعدہ طور پر ٹیکس بھی ادا کرتی ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی آئی جے نے دو سال کی کڑی محنت کے بعد پنڈورا پیپرز تیار کیے ہیں۔ اس سکینڈل کی تیاری میں 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں سے وابستہ 600 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا۔ یہ انسانی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی صحافتی تحقیق ہے جو ایک کروڑ 19 لاکھ خفیہ دستاویزت پر مشتمل ہے۔ یہ دستاویزات 14 آف شور سروس فرمز سے حاصل کی گئی ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین اور اِن کے اہلِ خانہ کے نام پر آف شور کمپنیاں نکل آئیں، شوکت ترین کا اہم بیان

25 لاکھ تو صرف تنخواہ ہی ہے ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کی تنخواہوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

FOLLOW US