Tuesday January 21, 2025

25 لاکھ تو صرف تنخواہ ہی ہے ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کی تنخواہوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

ویسے تو پاکستان کی کئی مشہور شخصیات گزری ہیں، اور ٹی وی پر اپنی جگہ بنانے میں بھی یہ شخصیات کامیاب ہو گئی ہیں۔ ان مشہور شخصیات کو ان کی مرضی کی تنخواہیں بھی ملتی ہیں اور کچھ کو ایک منٹ کے اشتہار کے لاکھوں میں روپے مل جاتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو کچھ ایسی مشہور شخصیات کی تنخواہوں اور معاوضوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کو بھی حیرت میں ڈال دیں گے۔ شیخ رشید: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اس وقت وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز ہیں۔ شیخ رشید صاحب اس سے پہلے مختلف وزارتوں کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ شیخ رشید ماہانہ تقریبا 14 لاکھ سے کماتے ہیں، جبکہ شیخ صاحب ٹیکس بھی دیتے ہیں۔ وسیم خان: سابق چئیر مین پی سی بی وسیم خان کی تنخواہ بھی کسی اعلیٰ عہدے دار سے کم نہیں ہے۔ جی ہاں، وسیم خان 25 لاکھ روپے تنخواہ پی سی بی سے وصول کر رہے تھے۔

پاناماہ کے بعد پنڈورا لیکس کا دھماکہ۔۔وزیراعظم عمران خان کا نام ہے یا نہیں۔؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

25 لاکھ تنخواہ کے علاوہ کئی دیگر سہولیات بھی مہیا ہوتی ہیں۔ جبکہ عالمی ٹور کے موقع پر چئیر مین پی سی بی کو 600 ڈالرز یعنی ایک لاکھ روپے سے زائد کا الاؤنس ملتا ہے۔ کامران خان: مشہور پاکستانی اینکر کامران خان جن کا تجزیہ پاکستان بھر میں نہ صرف سمجھا جاتا ہے بلکہ لوگ انہیں ایک معتبر صحافی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کئی سال جنگ اور جیو نیوز سے وابسطہ رہنے والے کامران خان اب دنیا نیوز پر پروگرام ہوسٹ کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کامران خان ماہانہ 25 لاکھ سے زائد تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ ماہرہ خان: پاکستانی اداکارہ جو کہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور کنگ خان کے مد مقابل ہیروئین کے طور پر آ چکی ہیں۔ ماہرہ خان کی اداکاری کے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی بھی معترف ہیں۔ اسی لیے ان کا معاوضہ بھی لاکھوں میں ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ نے واضح کیا کہ میرا فلموں کا معاوضہ کم ہے لیکن اشتہارات کا معاوضہ زیادہ ہے۔ لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کتنی رقم کا فرق ہے۔

ویڈیو سکینڈل،اگر کرمنل ایکٹ ہے تو محمد زبیر کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئیے

دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں رمیز راجہ کا بورڈ کے اخراجات کم کرنے کا حکم

FOLLOW US