Monday January 20, 2025

’وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانا چاہتی ہوں ‘ وینا ملک نے ’معصومانہ‘ خواہش کا اظہار کردیا

لاہور: معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جائیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کو دنیا گھومنے کا موقع ملے تو آپ عمران خان، بلاول بھٹو یا نواز شریف میں سے کس کو ساتھ لے کر جائیں گی۔وینا ملک نے سوال کے جواب میں کہا کہ ظاہر میں عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جاو¿ں گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دور اندیش شخصیت ہیں لہذا میں ان سے بہت کچھ سیکھوں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ایک نئے شو کے ساتھ ٹی وی کے پردے پر نمودار ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کرنا زیادہ پسند ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین اور اِن کے اہلِ خانہ کے نام پر آف شور کمپنیاں نکل آئیں، شوکت ترین کا اہم بیان

پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں، وزیرخزانہ شوکت ترین ، وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی

تیز ترین 7 ہزار ٹی ٹونٹی رنز، بابراعظم نے کرس گیل اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

FOLLOW US