Sunday January 19, 2025

ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں تبدیلیاں، کونسے کھلاڑی باہر اور کونسے سکواڈ میں شامل ہونگے؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ٹی 20 سکواڈ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں سے تین کھلاڑیوں کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد حسنین، وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان اور مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کو سکواڈ میں سے نکالا جاسکتا ہے اوران کی جگہ شاہنواز دھانی، فخر زمان اور شعیب ملک کو شامل کیا جاسکتا ہے۔سکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میں مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔تاہم تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی اعلان رمیز راجہ کریں گے۔ واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں شامل کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے باعث سکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اعظم خان اور صہیب مقصود اب تک کھیلے گئے میچز میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

آئی ایم ایف کا آٹے، گھی، چینی سمیت پانچ اشیاء پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے

کسی کی ویڈیو لیک کرنا گناہ ہے، اسلام گناہ پر پردہ ڈالنے کا پیغام دیتا ہے مجھے خاتون پارلیمنٹیرین اور مرد پارلیمنٹیرین کی انتہائی نازیبا ویڈیوز بھیجی گئی۔معروف صحافی

رواں سال کے دوران بارشوں کا اب تک کا سب سے تگڑا سلسلہ شروع ہونے والا ہے

FOLLOW US