Sunday January 19, 2025

رواں سال کے دوران بارشوں کا اب تک کا سب سے تگڑا سلسلہ شروع ہونے والا ہے

کراچی : رواں سال کے دوران بارشوں کا اب تک کا سب سے تگڑا سلسلہ شروع ہونے والا، کئی روز تک طوفانی بارشیں ہوں گی، الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان خاص کر کراچی میں رواں سال کے دوران بارشوں کے سب سے طوفانی سسٹم کی آمد کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں طاقت ور ہوا کے کم دباو کی تشکیل کے باعث سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں مسلسل 5 روز طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 29ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ میر پور خاص، تھر پاکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خلیجی ممالک کی پہلی موسیقی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہنے کا امکان ہے، جبکہ طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔ بارشوں سے بدین، ٹھٹھہ، حیدر آباد اور دادو میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ سمندر میں طغیانی کے خدشے کے باعث ماہی گیروں کو محتاط رہنے اورگہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

کسی کی ویڈیو لیک کرنا گناہ ہے، اسلام گناہ پر پردہ ڈالنے کا پیغام دیتا ہے مجھے خاتون پارلیمنٹیرین اور مرد پارلیمنٹیرین کی انتہائی نازیبا ویڈیوز بھیجی گئی۔معروف صحافی

’شہباز شریف کو 6 مہینے میں 25 سال قید کی سزا ہو جائے گی‘ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

FOLLOW US