Sunday January 19, 2025

قومی کرکٹر محمد حفیظ موذی مرض میں مبتلا، مداحوں کے لیے افسوسنا ک خبر آگئی

لاہور: قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ گزشتہ ہفتے گیسٹرو وائرل کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے لاہور واپس آگئے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا مرحلہ نہ کھیل سکے۔ محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر اپنے تمام ٹیسٹ کرائے جس میں انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی۔ محمد حفیظ کے دو روز قبل پلیٹلیٹس خاصے کم بھی ہوئے تاہم اب ان کے پلیٹلیٹس بہتر ہورہے ہیں اور ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

’مریم مقبول تو ہیں لیکن الیکشن نہیں جیت سکتیں ‘ سہیل وڑائچ کا حیران کن دعویٰ

وزیر اعظم کا دورہ کراچی، وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند، عوام خوار، ویڈیو سامنے آگئی

سابق کپتان انضمام الحق کے حوالے سے تشویش ناک خبر، طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

FOLLOW US