Sunday January 19, 2025

سابق کپتان انضمام الحق کے حوالے سے تشویش ناک خبر، طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

لاہور : سابق کپتان انضمام الحق طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق کپتان انضمام الحق کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انضمام الحق کو دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے سابق کپتان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق تاحال نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم طبیعت ناسازی کے باوجود ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انضام الحق کی علالت کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے فوری ردعمل دیتے ہوئے سابق کپتان اور 1992 ورلڈکپ کے ونر قومی ہیرو کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی، ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

عثمان مرزا کیس میں بڑی پیش رفت،عدالت نے 7ملزمان پر فرد جر م عائد کردی

پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا ۔ ۔ پاکستان نےکورونا وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوسرے ملکوں کا دورہ کیا: سابق آسٹریلوی کپتان

سابق گورنر سندھ زبیر عمر کے بعد ایک اور اعلیٰ شخصیت کی ویڈیو ریکارڈ کیے جانے کا انکشاف

FOLLOW US