Sunday January 19, 2025

’مریم مقبول تو ہیں لیکن الیکشن نہیں جیت سکتیں ‘ سہیل وڑائچ کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد: سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے بیانیے سے مریم نواز خوب مقبول ہوئی ہیں لیکن وہ اس کے باوجود الیکشن نہیں جیت سکتیں کیونکہ وہ لیگی کارکنوں کو تو اپنے گرد اکٹھا کر رہی ہیں لیکن غیر جانبدار ووٹ کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر پا رہیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نقطہ نظر اور حکمت عملی کا اختلاف ہے اور اس اختلاف نے مسلم لیگ ن کو ماضی میں بہت فائدہ پہنچا یا ہے کیونکہ وہ مزاحمتی بیانیے سے تقریریں کر کے تنظیم کو مضبوط کر لیتے تھے اور عوام کو اکٹھا کر لیتے تھے اور پھر مفاہمتی بیانیے سے مذاکرات کر لیتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ ن کو بیانیے کے اس تضاد سے نکلنا ہو گا ،

وزیر اعظم کا دورہ کراچی، وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند، عوام خوار، ویڈیو سامنے آگئی

مزاحمتی بیانیہ الیکشن نہیں جتواتا ،الیکشن میں کامیابی کے لیے انتخابی وعدے کرنے پڑتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی مسلم لیگ ن میں بیانیے کا تضاد ختم ہو جائے گا کیونکہ دونوں کو پتہ ہے کہ الیکشن جیتنا ہے تو متحد ہونا ہو گا ،کامیابی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا ہو نگے ۔

سابق کپتان انضمام الحق کے حوالے سے تشویش ناک خبر، طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

عثمان مرزا کیس میں بڑی پیش رفت،عدالت نے 7ملزمان پر فرد جر م عائد کردی

FOLLOW US