Sunday January 19, 2025

عثمان مرزا کیس میں بڑی پیش رفت،عدالت نے 7ملزمان پر فرد جر م عائد کردی

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے علاقے ای الیون میں لڑ کے اور لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ عدالت کی جانب سے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مراز سمیت سا ت ملزمان پر فرد جر م عائد کردی گئی جبکہ ملزمان کی جانب سے صحت جرم کا انکار کیا گیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عثمان مرز ا کیس کی سما عت کی۔سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کو چارج شیٹ پڑ ھ کر سنائی گئی جبکہ عدالت کی جانب سے ملزما ن کو فرد جرم کی کاپیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔

پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا ۔ ۔ پاکستان نےکورونا وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوسرے ملکوں کا دورہ کیا: سابق آسٹریلوی کپتان

عدالت نے کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپر اسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا جبکہ کیس کی مزید سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ 6 جولائی کو ای الیون میں لڑ کے اور لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھی جبکہ پولیس نے تھانہ گولڑہ میں ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

سابق گورنر سندھ زبیر عمر کے بعد ایک اور اعلیٰ شخصیت کی ویڈیو ریکارڈ کیے جانے کا انکشاف

FOLLOW US