لاہور: نیوزی لینڈ اور انگلش ٹیموں کے خود غرضی پر مبنی فیصلے کے بعد دنیائے کرکٹ کی نامور شخصیات کی جانب سے پاکستان کی حمایت جاری ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے بھی پاکستان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے اسے انتہائی ناروا سلوک قرار دے دیا۔ اپنے کالم میں 78 سالہ این چیپل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا، پاکستان نے کورونا وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوسرے ملکوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ممالک نیک نیتی سے کرکٹ کی بہتری کا سوچیں۔ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ نے جنوبی افریقا میں بھی کورونا کا بہانہ کرکے دورہ منسوخ کیا ۔ مائیک ہیزمین نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے بھی دورہ منسوخی پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان سے سامنا ہونے پر کہا کہ دنیا کی نظریں اسی میچ پر ہوں گی۔
شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کا معاملہ، شہزاد اکبر نے تردید کرتے ہوئے بڑا دعوی کردیا
سابق گورنر سندھ زبیر عمر کے بعد ایک اور اعلیٰ شخصیت کی ویڈیو ریکارڈ کیے جانے کا انکشاف