Tuesday January 21, 2025

عمر اکمل کی خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جس میں اُنہیں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔دی کرنٹ کے مطابق ویڈیو میں موجود خاتون عمر اکل کی اہلیہ ہیں۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق عمر اکمل اکثر اوقات ہی اپنی منفرد اور دلچسپ حرکتوں کے سبب خبروں میں رہتے ہیں، رواں برس اپریل میں ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے والے عمر اکمل کی اب ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد وہ دوبارہ انٹرنیٹ پر زیر بحث ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عمر اکمل کی ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں عمر اکمل ایک بھارتی گانے پر لِپسنگ کرتے اور پرفارم کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔عمر اکمل کی اس وائرل ہوتی ویڈیو میں اُن کے ساتھ ایک خاتون بھی ہیں جن کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔ عمر اکمل اس ٹک ٹاک ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے عمراکمل کی اس ویڈیو پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایران، سعودیہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت، بیرونی مداخلت کے بغیر دوطرفہ مسائل خود حل کرنے کا فیصلہ

اسلامی ریاست کا مطلب کسی کے سامنے نہ جھکنے والی قوم بننا ہے، بھیک اور امداد مانگ کر کوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی، طاقتور کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آراو ہے۔ وزیراعظم کا خطاب

FOLLOW US