اسلامی ریاست کا مطلب کسی کے سامنے نہ جھکنے والی قوم بننا ہے، بھیک اور امداد مانگ کر کوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی، طاقتور کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آراو ہے۔ وزیراعظم کا خطاب

   
   

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بڑی طاقتوں کے سامنے جھک جاتے تھے، اب کبھی نہیں جھکیں گے، بھیک اور امداد مانگ کر کوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی، طاقتور کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آراو ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پراگرام کے آغاز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے، اسلامی ریاست بڑی خود دار قوم ہوتی ہے جو کسی کے سامنے جھکتی نہیں، اسلامی ریاست میں انسانیت ہوتی ہے، احساس پروگرام انسانوں کیلئے ہے، انسانی معاشرے میں جانوروں اور انسانوں میں فرق ہوتا ہے، یہ اسلامی فلاحی ریاست کا سفر ہے جو بہت پہلے شروع ہونا چاہیے تھا، اسلامی ریاست کا مطلب کسی کے سامنے جھکنا نہیں ہوتا، ہم خوددارقوم بنیں گے، پہلے ہم بڑی طاقتوں کے سامنے جھکتے تھے اب ایسا نہیں ہوگا، بھیک اور امداد مانگ کر کوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی۔

چین کا کرپٹو کرنسی کے لین دین پر مکمل پابندی کا اعلان، ایک ہی دن میں بٹ کوائن کی قیمت کتنی کم ہوگئی؟

ترقی یافتہ ممالک نے وہ کام نہیں کیے جو پاکستان کررہا ہے، امریکا جیسے ملک میں پاکستان جیسی ہیلتھ انشورنس نہیں، ہر فیملی کے پاس ہیلتھ انشورنس کارڈ ہوگا، ہم کمزور لوگوں کو اوپر اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ کا نظام لائیں گے، طاقتور کو قانون کے نیچے لائیں گے، تین سالوں سے شور مچا ہوا ہے، ہماری حکومت کیخلاف ہیں، کیونکہ ہم ان کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، صرف غریب لوگوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں، طاقتور کہہ رہے کہ ہمیں این آراو دے کرمعاف کردو،خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آراو ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ امیر اورغریب کیلئے الگ الگ قانون ہو۔ میڈیا جتنا حقائق اور سچ دکھائے گا تو کریڈیبلٹی ہوگی، میں چاہتا ہوں میڈیا تنقید کرے لیکن سچ دکھائے، اگر ہماری حکومت کرپشن نہیں کررہی اور قانون نہیں توڑ رہی تو ہمیں آزاد عدلیہ اور میڈیا سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں کسی حکومت نے میڈیا کو آزادی نہیں دی، چیلنج کرتا ہوں 70فیصد پروگرام ، خبریں ہمارے خلاف چلائی گئیں، کبھی کسی وزیراعظم پر تنقید نہیں ہوئی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم بارے تین بڑے اخبارات نے لکھاکہ کوئی زائچہ نکال کر جادو کی وجہ سے وزیراعظم بنایا گیا، برطانیہ میں اس طرح جعلی خبریں چلائی جاتیں تو کروڑوں ڈالر مجھے ہتک عزت دعوے کے ملنے تھے جس کو میں شوکت خانم کو خیرات کردیتا،ہم نے جتنا میڈیا کو آزاد چھوڑا ہوا ہے اس سے پہلے کبھی اتنا آزاد نہیں رہا، باہر کے لوگ کیا کہیں گے پاکستان کے وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو زائچہ نکال کربنایا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی قیمتوں کی منظوری دے دی گئی 21 لاکھ اور 23 لاکھ میں عوام 3 مرلے کا تیار گھر حاصل کرسکیں گے،

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد فعلی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات ، آخر جمعہ کا دن ہی کیوں ؟لرزہ خیز خبر




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی
یقین ہے کہ عمران خان سیالکوٹ واقعہ کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے۔ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے
سیالکوٹ واقعے پر مولانا طارق جمیل بھی میدان میں آگئے
یہ پاکستان کیلئے بہت بڑی شرمندگی ہے سیالکوٹ واقعے پر وزیر اعظم کا بیان بھی آگیا
آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہی نیب نے گرفتارکر لیا
افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان شدید جھڑپیں ، طالبان کا تین سرحدی چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ

سپورٹس
بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان، کل میچ منسوخ ہونے کے بعد آج بھی شروع نہ ہو سکا، وجہ کیا بنی ؟
بھارتی بلے باز نے بولڈ ہونے پر بھی ریویو لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بابر اعظم نے رواں سال بیٹنگ ریکارڈز میں تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا
دوسرا ٹیسٹ ، بھارت نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو اتنے کم سکور پر آوٹ کر دیا کہ شائقین کرکٹ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
دوسرا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے ایک ہی باولر نے بھارت کی پوری ٹیم کو کتنے رنز پر آوٹ کر دیا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 78 رنز بنا لیے ، دو کھلاڑی آوٹ

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy