Sunday January 19, 2025

پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر آگئی، انگلینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق مینز اور ویمنز ٹیموں کے دورے منسوخ کیے گئے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز اکتوبر میں راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے۔مینز ٹیم کے بعد انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے ٹی 20 اور ون ڈے میچز کے لیے پاکستان آنا تھا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کورونا کے حالات پیش نظر کھلاڑی ذہنی دباؤ کاشکار ہیں،مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔یقین ہے کہ پاکستان کے دورے سے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری نہیں ہوسکے گی۔انگلشن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کو مایوسی ہوگی،فیصلے سے پاکستان میں کرکٹ پر ہونے والے اثرات پر معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ منسوخ کرچکی ہے۔انگلش ٹیم آخری بار 2005 میں پاکستان آئی تھی۔

نواز شریف کے داماد نے دوسری شادی کر لی

جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی توعمران خان نے مدد کا بیڑہ اٹھایا

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مریم نواز کو الرجی کی دوا کھانے کا مشورہ نواز شریف کو اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے ہیں لیکن وہاں کسی نے شور نہیں مچایا: ڈیرن سیمی

https://twitter.com/englandcricket/status/1439977560822136838?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1439977560822136838%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F20-Sep-2021%2F1343192

FOLLOW US