Sunday January 19, 2025

نواز شریف کے داماد نے دوسری شادی کر لی

لاہور: معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو موبائل فون تک رسائی حاصل ہے۔نواز شریف لندن میں مقیم اپنی بیٹی اور بیٹوں کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ اُن کی کچھ دوستوں سے بھی بات ہوتی رہتی ہیں۔عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے داماد نے دوسری شادی کر لی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی اسماء کی شادی اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار سے ہوئی ہے۔علی ڈار نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دوسری شادی کر لی ہے۔اب نواز شریف کی بیٹی اسماء پاکستان واپس آنا چاہتی ہیں۔تاہم شریف خاندان نے کہا ہے کہ ہم یہ رسک نہیں لے سکتے ایسا نہ ہو اسماء شریف کو بھی پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا جائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مریم نواز کو الرجی کی دوا کھانے کا مشورہ نواز شریف کو اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں

جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صحت پر عالمی ممتاز طبی ماہرین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ زیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بننے والے میڈیکل بورڈ نے مریض کے پلیٹ لٹس کی تعداد نہ بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سابق وزیراعظم کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے آج میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اس سلسلے میں دنیا بھر کے ممتاز طبی ماہرین سے مشاورت کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات اور انجیکشن کے باوجود پلیٹ لٹس نہ بڑھنا خطرناک ہے،لہذا صورتحال کے حوالے سے دنیا کے ممتاز ماہرین سے طبی رائے لی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کے پلیٹ لٹس میں کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام رہا ہے جس کے بعد بون میرو،پٹ اسکین اور لمپف نوڈز بائیو آپسی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے خون میں شکر کی مقدار بہت زیادہ آ رہی ہے جب کہ ذیابطیس اور دل کے عارضہ سے طبی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے ہیں لیکن وہاں کسی نے شور نہیں مچایا: ڈیرن سیمی

نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی، شیخ رشیداحمد

FOLLOW US