Monday November 25, 2024

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مریم نواز کو الرجی کی دوا کھانے کا مشورہ نواز شریف کو اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں

لاہور : پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو الرجی کی دوا کھانے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ مختلف سیاستدان آپ کے کلینک میں آئیں تو آپ کے خیال میں انہیں کس دوا کی ضرورت ہے یا آپ ان کیلئے کیا دوا تجویز کریں گی؟ اس کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز کو مشورہ دوں گی کہ انہیں الرجی کی دوا کی ضرورت ہے ، نواز شریف کو اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان کو نیند کی گولی دینی چاہیئے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو میرا مشورہ ہے کہ رئیلٹی چیک کی دوا لیں۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے ہیں لیکن وہاں کسی نے شور نہیں مچایا: ڈیرن سیمی

اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے متعلق کہا کہ وہ خود ڈاکٹر ہیں اپنا علاج بہتر کرسکتی ہیں جبکہ قمر زمان کائرہ کو صرف وٹامنز کی ضرورت ہے۔ یہاں واضح رہے کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کچھ عرصہ پہلے بھی نائب صدر مسلم لیگ ن کو پیشکش کرچکی ہیں ، تب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے ، انہوں نے کہاکہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے، میں انہیں یہ خوشی کبھی نہیں دوں گی ،مجھے اس ملک سے کہیں نہیں جانا، میرا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے، مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا۔ اس کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی وزیر سحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ مریم نواز کو پاکستان میں سرجری کی بہترین سہولیات دیں گے کیوں کہ پاکستان میں ہر طرح کی سرجری ہورہی ہے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مجھ سے رابطہ کریں ، میں ان کی ہر قسم کی سرجری کروادوں گی ، اس حوالے سے انہیں بالکل بھی پرشیان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی، شیخ رشیداحمد

پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ احتجاجاً رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے

FOLLOW US