Sunday January 19, 2025

نیلسن منڈیلا کے داماد اورافریقی ملک کے شہزادے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی پر میدان میں آگئے ، دنیا سے بڑا مطالبہ کردیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کے داماد اورسوازی لینڈ کے بادشاہ کے بھائی پرنس موذی دالمینی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ کر دی ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا،میں نے لاہور،اسلام آباد،کراچی کا دورہ کیا تھا پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے سیریز دوبارہ شروع کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا نیلسن منڈیلا کا قول ہے کہ لوگوں کو آپس میں متحد کریں ہمیں کھیلوں کے ذریعے لوگوں کو متحد کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ کھیل شروع کریں تاکہ لوگ کرکٹ سے لطف اندوزہوسکیں۔

جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی توعمران خان نے مدد کا بیڑہ اٹھایا

پرنس موذی دلامنی نے مزید کہا ایسی دھمکیوں سے نہیں گھبرانا چاہئے جوپاکستان کا امیج خراب کرنے کے لئے ہوتی ہیں،کسی اور ملک میں بھی ایسی صورت حال ہوسکتی ہے،نیوزی لینڈ میں بھی حملے ہوئے ہیں،ایسی باتوں کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے کہ کھیلوں کے انعقاد کو ہی ختم کر دیا جائے۔

نواز شریف کے داماد نے دوسری شادی کر لی

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مریم نواز کو الرجی کی دوا کھانے کا مشورہ نواز شریف کو اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں

FOLLOW US