Sunday January 19, 2025

فاسٹ باؤلر ملنگا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، انہوں نے آخری میچ کب کھیلا تھا؟

کولمبو : سری لنکن کرکٹر لستھ ملنگا نے تمام فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ فاسٹ باؤلر لستھ ملنگا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی طرف سے 30 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹی 20 میچ پالی کیلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مارچ 2020 میں کھیلا تھا۔ سنہ 2014 میں سری لنکن ٹیم نے لستھ ملنگا کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی ۔ ملنگا ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر ہیں ۔ انہوں نے اپنے کریئر میں 107 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی 20 میں دو بار ہیٹرک بھی کی ہے۔

تمام عورتوں کو شادی کے بعد طلاق کے قانونی حق سے متعلق آگاہ ہونا چاہیے

آئی فون 13 کی تصاویر سامنے آگئیں ، کتنے رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسکے نئے فیچر کونسے ہیں؟ آپ بھی جانیں

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا وزیر اعظم عمران خان سے فون پر رابطہ

FOLLOW US